ایک نیوز: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں گرفتار شوٹر نے اہم انکشاف کیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شوٹروں نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ انہوں نے یہ قتل ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر کیا ہے، قتل 5لا کھ روپے سپاری اور دو قمیتی گھروں کے عوض سودا طے پایا ، قتل میں ملوث دونوں شوٹر اظہر اور الیاس امیر معصب سے رابطے میں تھے ۔
پولیس کے مطابق دونوں شوٹروں الیاس اور اظہر کی امیر معصب سے ملاقات عارف نے کروائی ، عارف پتوکی کا رہائشی اور امیر معصب کا سابقہ ملازم ہےجو تاحال گرفتار نہیں ہو سکا، امیر معصب منصوبہ بندی کے تحت جاوید بٹ کی قتل سے چھ روز قبل بیرون ملک فرار ہوا تھا ۔
قتل میں ملوث دونوں شوٹرز قتل سے پہلے اور بعد میں بھی امیر معصب سے رابطے میں رہے۔