مسلمانوں پر کیے جانےوالےظلم پرعالمی برادری خاموش تماشائی ہے: آیت اللہ علی خامنہ ای

Sep 17, 2024 | 11:51 AM

ایک نیوز:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ سفاک اور ہتک آمیز سلوک سے متعلق بیان دیا ہے۔ 
آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھارت، غزہ اور میانمار میں مسلمانوں سے روا رکھے جانے والے انتہائی سفاک اور ہتک آمیز سلوک پر شدید تنقید کی ہے،جشنِ میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پرآیت اللہ علی خامنہ ای نے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں سے بھرپور اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری یہ سب کچھ خاموش تماشائی کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے۔ 
آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ بھارت، میانمار اور غزہ میں مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اسلام کے دشمنوں نے ہمیشہ ہمیں لڑانے کی کوشش کی ہے، اس وقت غزہ، میانمار اور بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جارہا ہے اسے نظر انداز کرنے والا اور مسلمانوں کے درد کو محسوس نہ کرنے والا مسلمان نہیں۔
 اس بیان سے بھارت کو شدید تکلیف ہوئی ہے اور بھارت کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر کو بیان غلط بیانی پر مبنی اور بے بنیادی الزامات سے مزین ہے، کسی بھی ملک کو بھارت یا کسی اور ملک پر انسانی حقوق اور اقلیتوں سے متعلق کچھ کہنے سے پہلے اپنے متعلقہ ریکارڈ کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔
  بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ، مودی دور حکومت میں جو نفرت مسلمانوں کے خلاف ریاستی سطح پر پھیلائی ہے اُسکی مثال نہیں ملتی، بھارت نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کیا ہے بلکہ پورے ملک میں مسلمانوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے جس کیوجہ سے اب عالمی سطح پر بھی اس کے خلاف آوازیں اُٹھ رہی ہیں۔   

مزیدخبریں