ٹرمپ پر ہی حملے ہو رہے،بائیڈن اور کملا کو کوئی مارنے کی کوشش نہیں کر رہا:ایلون مسک

Sep 17, 2024 | 11:29 AM

ایک نیوز:امریکی میڈیاکے مطابق سپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر ہی حملے ہو رہے ہیں،جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو کوئی مارنے کی کوشش نہیں کر رہا۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ایلون مسک کے بیانات کو غیر ذمہ دار اور مضحکہ خیز قراردیدیاہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق امریکی صدر ٹرمپ پر دوسری بار حملے کے الزام میں گرفتار مشتبہ شخص پر ناجائز اسلحہ رکھنے کابھی جرم عائد یا گیا ہے،ریان ویزلی روتھ کو وفاقی قوانین کے تحت ناجائز اسلحہ کے جرم میں نامزد کیا گیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم 2002میں بھی بڑی تباہی پھیلانے والے ہتھیار رکھنے پر گرفتار رہا ہے، جبکہ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ جو بائیڈن اور کملا ہیرس بیان بازی میں میرے قتل کی بولی لگاتے  ہیں ۔    
سیکرٹ سروس کے مطابق ٹرمپ پر حملے میں ملوث مشتبہ شخص 12گھنٹے سے گولف کورس کے اردگرد موجود تھا، حملہ آور کے موبائل فون کا ریکارڈ ثبوت ہے کہ ٹرمپ کو قتل کرنیکی کوشش کی گئی، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سکیورٹی بڑھانے کی ضرورت ہے،امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔   

مزیدخبریں