نبی ﷺ کی زندگی میں ہر شعبے کے لوگوں کیلئے رہنمائی ہے:صدر مملکت

Sep 17, 2024 | 10:38 AM

ایک نیوز: صدر مملکت آصف علی زرداری نے 12ربیع الاول کے موقع پر اپنی پیغام میں کہا کہ اللہ نے رسول اللہ ﷺ کی زندگی کو ہمارے لئے بہترین نمونہ قرار دیا ہے، ہمیں دنیا بھر میں امن،بھائی چارے اورمحبت کو فروغ دینا ہے۔
صدر کا کہنا تھا کہ نبی ﷺ کی زندگی میں ہر شعبے کے لوگوں کیلئے رہنمائی موجود ہے، ہمیں چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے آپﷺ کی زندگی کو اپنے لئے نمونہ بنانا ہے، نبی ﷺ کی زندگی ہمارے لئے ہدایت کا بہترین نمونہ ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقعے پر پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم کو عید میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، حضرت محمد ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے، آپ ﷺ کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لیے مشعل راہ ہے،  پیغمبرِ اسلام ﷺ کا پیغام ہر زمانے اور مقام سے بالاتر ہے اور وہ تمام نسلوں و قوموں کے لیے رہنمائی ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ  پاکستانی قوم کو نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں ایک بہتر معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی،  ایک ایسا معاشرہ جہاں امن، برداشت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو ، ہمیں اپنے پیارے نبی ﷺ کی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے دوسروں کی زندگیوں میں آسانیاں اور سکون پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مزیدخبریں