ایک نیوز:بارہ ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلٰہ وسلم کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔
لاہور میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کے موقع پر دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا، تقریب کے دوران پاک فوج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے اکیس توپوں کی سلامی دی گئی، جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے پرجوش نعرے بھی لگائے ۔
سلامی کی تقریب کے وقت سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ،آج ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلٰہ وسلم عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
عید میلاد کا جلوس میانوالی میں آج صبح 8بجےکمیٹی چوک سے نکالا گیا،جلوس کا آغاز تلاوت نعت کے بعد جماعت اہلسنت کے مرکزی نائب صدر مولانا صاحبزدہ عبدالمالک ڈپٹی کمشنر پرچم کشائی کریں گے، جلوس جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنما حضرت مولانا محمد عبدالمالک چشتی ڈپٹی کمشنر میانوالی ڈی پی او میاں والی کی قیادت سے کمیٹی چوک سے روانہ ہوگا۔
کمیٹی چونک سے بلو خیل روڈ عیدگار روڈ سٹی پارک روڈ لور مین بازار روڈ مین بازار روڈ ریلوی ٹیشن چوک کچہری بازار سے گزر کر کمیٹی کے گراؤنڈ پر پہنچے گا جہاں اختتامی جلسہ ہوگا ۔جس سے مقامی علمائے کرام خطاب کریں گے دعوت اسلامی کا دعوت اسلامی میانوالی کا جلوس دربار حضرت سلطان زکریا سے نکالا جائے گا ۔
اوکاڑہ میں عید میلاد النبیﷺ کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا، اوکاڑہ عید میلاد النبیﷺکے موقع پر 69 جلوس اور 13 محافل ہوں گی،کاڑہ سیکیورٹی پر1194پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
راولپنڈی میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرکزی جلوس کی تیاریاں مکمل ہیں،مرکزی میلاد جلوس میں 500 سے زائد ملاد کمیٹیاں جڑوا شہروں اور گردونواح سے شرکت کریگی، مرکزی میلاد جلوس کا افتتاح دربار عالیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین پیر حافظ نقیب الرحمن ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ افتتاح کرینگے ۔
مرکزی میلاد جلوس کی سیکیورٹی کے لیےپانچ ہزار سے زائد پوری سرکار جلوس کے روٹ پر تعینات ہیں، مرکزی میلاد کا افتتاح مرکزی جامعہ مسجد سے کیا جائیگا،جلوس کے راستوں پر مشروبات اور لنگر کے انتظامات کیے گئے، مرکزی میلا جلوس کے راستوں پر ثناء خان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے شہری تاجر سیاسی تنظیموں کی جانب سے سٹیج لگائیں گے۔