ایشیا کپ نہ جیت کر بھی پاکستا ن ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر آگیا

ایشیا کپ نہ جیت کر بھی پاکستان کی ٹاپ پوزیشن برقرار
کیپشن: Despite not winning the Asia Cup, Pakistan maintained its top position

ایک نیوز : پاکستان ایشیا کپ نہ جیت کر بھی ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر آگیا۔
  پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بار پھر سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بن گئی۔ بھارت نے ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔دوسری جانب جنوبی افریقا نے 5 میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلی۔

 جنوبی افریقا کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے بعد پاکستان پھر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگیا۔

بھارت ایشیا کپ جیت کر بھی ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر ہے، پاکستان ایشیا کپ نہ جیت سکا لیکن رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آگیا۔

پاکستان اور بھارت کے ریٹنگ پوائنٹس 115 ہیں، البتہ پاکستان کو ڈیسیمل پوائنٹس پر برتری  ہونے کی وجہ سے پہلی پوزیشن ملی۔ 

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ جنوبی افریقا کا چوتھا نمبر ہے۔