سیف علی خان سے عمر میں کتنی چھوٹی ہوں،کرینہ کپور نے بتادیا

Sep 17, 2023 | 19:30 PM

ایک نیوز : بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کاکہنا ہے کہ شادی میں عمر اور مذہب سے فرق نہیں پڑتا، رشتے میں عزت ہونی چاہیے۔میں عمر میں سیف علی خان سے10سال چھوٹی ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے کہا کہ عمر کی کیا اہمیت ہے؟ سیف پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آتے ہیں، میں خوش ہوں کہ میں ان سے 10 سال چھوٹی ہوں۔ کوئی نہیں کہے گا کہ سیف 53 سال کے ہو گئے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔لوگ میرے اور سیف کے مختلف مذہب اور ہمارے درمیان عمر کے فرق پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں، ہمارے درمیان سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ لطف اندوز ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی 2012ء میں ہوئی تھی اور اس وقت سیف علی خان 53 جبکہ کرینہ کپور 42 برس کی ہیں اور دونوں کے 2 بچے ہیں۔اس سے قبل سیف علی نے 1991ء میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی جو ان سے 13 سال بڑی تھیں۔امریتا سنگھ سے ان کے 2 بچے اداکارہ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔سیف اور امریتا سنگھ کے درمیان 2004ء میں طلاق ہو گئی تھی۔

مزیدخبریں