ایک نیوز : معروف کینیڈین پاپ گلوکارجسٹن بیبر نے پاکستانی برانڈ کی شرٹ پہن کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔
29 سالہ پاپ اسٹار جسٹنس بیبر ان دنوں جاپان کے شہر ٹوکیومیں اپنی اہلیہ ہیلی بیبر کے ساتھ اپنی شادی کی 5ویں سالگرہ مناتے دیکھا گیا ہے۔
بیبر نے اپنے انسٹاگرام پر اہلیہ ہیلی بیری کے ساتھ چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں کار میں بیٹھے ہوئے گلابی رنگ کی ایک شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر میں انہوں نے سر پر گلابی رنگ کی وگ بھی لگائی ہوئی ہے۔
ایک اور تصویر میں بیبر کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں۔ اس تصویر میں گلابی وگ ہیلی بیبر نے لگائی ہوئی ہے۔
جسٹن بیبر کی سٹوریز انسٹاگرام پر آتے ہی ایک پاکستانی برانڈ نے ان تصاویر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جسٹن بیبرہماری ہاتھ سے کڑھائی کردہ اور ڈیزائن کی گئی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔
برانڈ کی جانب سے پوسٹ کرتے ہی پاکستانی انسٹاگرام صارفین اور سلیبریٹیز حیران ہوگئے اور پاکستانی برانڈ کو اپنے اپنے انداز میں مبارکباد دینے لگے۔
گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’واؤ یس‘۔ ایک صارف نے کہا کہ وہ اس پوری سٹوری کے بارے میں جاننا چاہتی ہیں۔ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ ناقابل یقین ہے۔
جسٹن بیبر کے پاکستانی برانڈ کی شرٹ پہننے کے بعد لوگ جاننا چاہ رہے ہیں کہ اس برانڈ نے جسٹن بیبر تک کیسے رسائی حاصل کی۔