فیکٹ چیکر،لندن میں عطا تارڑ پرجملے کسنے کی ویڈیو،حقیقت سامنے آگئی

Sep 17, 2023 | 18:59 PM

ایک نیوز( فیکٹ چیکر)لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ پرپی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے جملے کسنے کی ویڈیو جعلی نکلی ۔حقیقت سامنے آگئی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ میری لندن میں چلتے ہوۓ ایک ویڈیو کے پیچھے جعلی آواز ڈب کر کے جشن منا رہے ہیں، اِنکو بتانا چاہتا ہوں کہ میں اِنکے فراڈیے باپ سے بھی نہیں ڈرا جو اٹک جیل میں بند ہے ، تو یہ کس کھیت کی مُولی ہیں؟

عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھاکہ تحریک انصاف والوں کا لیڈر بھی فراڈیا ، پیروکار بھی فراڈیے اِسی لیے اٹک جیل میں بند ہے۔

مزیدخبریں