نیا اسمارٹ فون جین زیڈ (Gen Z) متعارف 

Sep 17, 2023 | 18:16 PM

ایک نیوز :مقبول ترین ٹیکنالوجی برانڈ پوکو نے ٹیکنالوجی اور انٹرٹینٹمنٹ کے شوقین صارفین کے لیے ایک نیا اسمارٹ فون جین زیڈ (Gen Z) متعارف کرایا ہے۔

پانچ برس مکمل ہونے پر پوکو کی جانب سے پوکو ایکس فائیو (X5) پرو جی5 متعارف کرایا ہے جو برانڈ کی دنیا میں اہم سنگ میل ڈایوائس ہے اور یہ نئے اور دلچسپ فنکشنز سے بھرپور ہے اور دنیا کے تکنیکی ماہرین کو خوش کر دے گا۔پوکو ایکس5 پرو غیر معمولی فنکشن کا حامل ہے جس میں اپ گریڈ کیمرہ فنکشنز، تیز ترین پروسیسنگ، اور ایک ناقابل یقین ڈسپلے شامل ہیں۔

پوکو ایکس5 پرو جی5 کی 5000 ایم اے ایچ بیٹری سے 55 گھنٹے سے زیادہ کے4 شوٹنگ کی جا سکتی ہے جو ویڈیو بنانے والوں کے لیے ایک ناقابل تردید پلس پوائنٹ ہے۔ اب صارفین سارا دن اسٹریمنگ جاری یا شوٹنگ کرسکتے ہیں اور کبھی بھی پاور ختم کی فکر نہیں رہے گی۔ اس کی ایک اور خصوصیت ڈبلیو67 ٹربو چارجنگ کے ساتھ، صرف 7 منٹ میں بیٹری کی سطح کو 30 فیصد تک چارج کرنے کے لیے آپ کو ایک سادہ کافی بریک کی ضرورت ہوگی۔

مارکیٹ میں پوکو ایکس5 پرو 5جی تین رنگوں میں آئے گا: پیلا، نیلا اور سیاہ۔ یہ اب ایم آئی اسٹور، دراز اور کور کارٹ پر آن لائن دستیاب ہیں۔ فی الحال، صرف ایک کلر میں دستیاب ہے۔

نت نئی ٹیکنالوجی کی جستجو جو POCO کے صارفین کی ضرورت پوری کرتا ہے دراصل کمپنی کے ارتقا کو مزید تیز اور اسمارٹ فون انڈسٹری میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

مزیدخبریں