ایک نیوز: ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارتی باؤلر محمد سراج نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سری لنکا کیخلاف فائنل میچ میں محمد سراج شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 ویں اوور کی دوسری گیند تک 6 وکٹیں اڑا چکے تھے، اس دوران انہوں نے ایک ریکارڈ بھی اپنے نام کیا جو انٹرنیشنل میچ میں ایک اوور میں 4 وکٹیں لینے والے پہلے بھارتی باؤلر کا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کی سخت فیلڈنگ اور باؤلنگ کے سبب فائنل میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی، 14ویں اوور تک سری لنکا کے 8بیٹرز پویلین لوٹ چکے تھے۔