آسکر وننگ گانے ’ناتو ناتو‘ نے ریسلرز کو بھی ناچنے پر مجبور کر دیا، ویڈیو

Sep 17, 2023 | 16:22 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارت کی بلاک بسٹر فلم  ’آر آر آر‘ کا گانا ' ناتو ناتو' جہاں سب کو پسند آیا وہیں گانے نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلرز کو بھی ناچنے پر مجبور کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار اسپیکٹیکل کا انعقاد گزشتہ ہفتے بھارت کے شہر حیدرآباد میں کیا گیا جسے کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار اسپیکٹیکل میں ڈریو میکانٹائر، کیون اوونس، سیٹھ رولنز، بیکی لنچ اور جون سینا سمیت کئی غیر ملکی اور  بھارتی پہلوان ایکشن میں نظر آئے۔

  اس دوران ڈریو میکانٹائر، جندر محل، سمیع زین اور کیون اوونس نے آسکر وونگ گانے ' ناتو ناتو' پر رنگ میں ڈانس کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں