ایشیا کپ؛ کس ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

Sep 17, 2023 | 16:10 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایشیاکپ کے فائنل میں آج سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔شائقین کرکٹ کے دماغ میں سوال گردش کررہا ہے کہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

رپورٹ کے مطابق ایشیاکپ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو ایشین کرکٹ کونسل  کی جانب سے 2لاکھ  ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 5 کروڑ 92 لاکھ 84 ہزار روپے) سے زائد انعامی رقم دی جائے گی۔اسی طرح ایشیاکپ کی رنز اَپ ٹیم کو 1  لاکھ ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 96 لاکھ 42 ہزار روپے) سے زائد رقم ادا کی جائے گی۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ٹورنامنٹ میں شریک دیگر 4 ٹیموں کو بھی ایونٹ میں حصہ لینے پر رقم ادا کرے گا۔ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے پر بنگلادیش کو 62 ہزار 500 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 1 کروڑ 85 لاکھ 26 ہزار روپے)، چوتھے نمبر پر موجود پاکستان کو 31 ہزار 250 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 92 لاکھ 63 ہزار روپے) روپے ملیں گے۔ٹورنامنٹ میں گروپ اسٹیج کی دو ٹیمیں یعنی افغانستان اور نیپال کو 12 ہزار 500 ڈالرز رقم ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت ایشیاکپ کا اعزاز 7 بار اپنے نام کرچکا ہے جبکہ سری لنکا نے یہ اعزاز 6 مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔

مزیدخبریں