ایک نیوز: سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن میں اہم تبدیلیاں کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے،جسٹس سردار طارق پہلے ہی سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں ،آئین کے مطابق چیف جسٹس اور 2سینئر ترین ججز سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہوتےہیں۔
جسٹس منیب اختر ججز تقرری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا حصہ بن گئے،جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پہلے ہی کمیشن کا حصہ ہیں،آئین کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس اور 4سینئر ججز رکن ہوتے ہیں،کمیشن کے دیگر ارکان میں ایک ریٹائرڈ جج، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل شامل ہیں۔