پنجاب کےمختلف شہریوں میں موسلادھاربارش سے موسم خوشگوار

پنجاب کےمختلف شہریوں میں موسلادھاربارش سے موسم خوشگوار
کیپشن: پنجاب کےمختلف شہریوں میں موسلادھاربارش سے موسم خوشگوار

ایک نیوز: لاہور کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے جس نے موسم خوشگوار بنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف مقامات پر موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،ہرطرف پانی ہی پانی نظرآنے لگا۔اچھرہ،مسلم ٹاؤن، وحدت روڈ،بھیکےوال موڑ،مصطفیٰ ٹاؤن، ملتان چونگی،اعوان ٹاؤن، منصورہ،ٹھوکر،رائےونڈ، شرقپور، حویلی لکھا،ساہیوال اور دیگر شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی ،مری، گلیات، سمیت خطہ پوٹھو ہار اور بالائی پنجاب کے چند مقامات پر بھی موسلادھار بارش کا امکان طاہر کیا تھا۔