حوالہ ہنڈی میں ملوث 416 ملزمان گرفتار، 3ارب54کروڑمالیت کی کرنسی برآمد

Sep 17, 2023 | 14:37 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ایف آئی اے نے اب تک ملک بھر سے حوالہ ہنڈی میں ملوث 416 ملزمان گرفتار اور 3 ارب 54 کروڑ مالیت کی کرنسی برآمد کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ، حوالہ ہنڈی میں ملوث کرنسی ڈیلرز کے خلاف اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کرنسی کی غیرقانونی ایکس چینج میں ملوث 416 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے خلاف 289 مقدمات اور 49 انکوائریاں درج کی گئی ہیں، اور ملزمان کے زیراستعمال متعدد دکانوں اور دفاتر کو سیل کیا گیا ہے، جبکہ ملزمان سے 3 ارب 54 کروڑ مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔

مزیدخبریں