ایک نیوز: ایشیا کپ میں سری لنکا اور بھارت کے فائنل میچ کے لیے کولمبو میں تماشائیوں کے لیے پریماداسا اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں اور اسی وجہ سے اسٹیڈیم کے گیٹس جلدی کھولے گئے ہیں۔
دوسری جانب کولمبو میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور تیز ہوا بھی چل رہی ہے جبکہ آج میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی کے باعث ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔