پشاور: سب سے زیادہ بجلی چوری کے علاقوں کی پولیس رپورٹ جاری

Sep 17, 2023 | 12:57 PM

ایک نیوز: پشاور میں بجلی چوری کے خلاف پولیس کی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی۔

پولیس کی بجلی چوروں کے خلاف جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 15 دنوں کے دوران بجلی چوروں کے خلاف 262 ایف آئی آر درج کی گئیں جبکہ بجلی چوری میں ملوث 54 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بجلی چوری سے متعلق 269 شکایات موصول ہوئیں جبکہ بجلی چوری میں ملوث 332 افراد کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی چوری کی سب سے زیادہ 63 ایف آئی آرز کینٹ ڈویژن میں درج کی گئیں، سٹی ڈویژن میں 35، فقیر آباد ڈویژن میں 21 جبکہ صدر  49، ورسک 45 اور  رورل ڈویژن میں 47 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

خیال رہے کہ بجلی چوروں کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے اور اب تک سینکڑوں غیر قانونی کنیکشن منقطع کیے جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں