بابر اور شاہین کے درمیان لفظی تکرار کی خبروں کی حقیقت کیا؟

Sep 17, 2023 | 12:44 PM

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی نے ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ میں سری لنکا سے شکست کے بعد میڈیا میں خبریں زیر گردش تھیں کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور  فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان ڈریسنگ روم میں زبردست زبانی تکرار ہوئی۔

ان رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ بابر اعظم نے کچھ سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے بابر کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ان کھلاڑیوں کی کارکردگی کا اعتراف کریں جنہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔مبینہ طور پر اس بات پر محمد رضوان نے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی۔

نجی ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کے مطابق  جب اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک سینئر کھلاڑی سے پوچھا گیا تو انہوں نے ان افواہوں کی تردید کر تے ہوئے کہا 'ٹیم کی واحد توجہ کرکٹ پر ہے اور ہمیں ناقدین کی فکر نہیں ہے۔قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میچ ہارنے سے ہمارے ناقدین کو اپنی رائے دینے کا موقع ملتا ہے لیکن یہ محض منفی قیاس آرائیاں ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ٹیم میٹنگ میں سب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا لیکن زبانی جھگڑے یا کوچنگ اسٹاف کی مداخلت کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے سب ایک ساتھ ہی میٹنگ سے اٹھے اور بہت سے ساتھی پاکستان واپس چلے گئے۔

مزیدخبریں