حکومت کا بی آر ٹی کو1ارب فنڈ دینے سے انکار

Sep 17, 2023 | 12:37 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: خیبر پختون خوا کی نگران صوبائی حکومت نے بی آرٹی کو ایک ارب فنڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک پائی بھی استعمال نہیں کی اور فنڈ لیپس ہوا۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خوا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے سیکرٹری محکمہ خزانہ سے بی آر ٹی کیلئےایک ارب روپے مانگے تھے، تاہم نگراں صوبائی حکومت نے بی آرٹی کو ایک ارب فنڈ دینے سے صاف انکار کردیا۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیاکہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے بی آرٹی کیلئے ایک ارب روپے مانگےتھے لیکن مالی مشکلات کے باعث ایک ارب روپے نہیں دےسکتے۔ وفاق کی جانب سے کے پی کے قابل تقسیم محاصل سے اپنا حصہ نہیں دیا جا رہا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے محکمہ خزانہ کو خط لکھا تھا جس میں بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران 66 کروڑ 24 لاکھ جاری کئے گئے تھے تاہم بی آر ٹی چلانے کے لیے جاری کی گئی رقم استعمال نہ ہونے سے فنڈز لیپس ہو گئے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے فنڈز لیپس ہونے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بھی بنائی۔

مزیدخبریں