بھارت میں نیپا وائرس اور مودی سرکار کی ناقص حکمتِ عملی

بھارت میں نیپا وائرس اور مودی سرکار کی ناقص حکمتِ عملی
کیپشن: Nipah virus in India and poor strategy of Modi government

ایک نیوز: بھارت اس وقت سنگین خطرے کے گرداب میں ہے۔ بھارت کی ریاست کیرالہ میں مہلک وبائی وائرس "نیپا" پھوٹ پڑا۔ مودی سرکار کی نالائقی صحت کے شعبے میں کھل کر سامنے آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر بھارتی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی بدنامی کے بعد اب نئے وائرس کے سامنے مودی سرکار کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اب تک حکام نیپا  وائرس کی وجہ معلوم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ وائرس جانوروں خصوصاً چمگادڑوں سے انسانوں میں پھیلتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ وائرس انتہائی مہلک اور تقریباً 45 دن کے دورانیے پر مشتمل ہوتا ہے جو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق نیپا وائرس سے متعدد ہلاکتیں جبکہ 706 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں نظامِ زندگی مفلوج، جبکہ اسکولوں اور دفاتر کو بند کر دیا گیا۔وائرس سے متاثرہ علاقوں کے گرد کنٹینمنٹ زون قائم کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکام کی ناقص حکمتِ عملی اور لاپرواہی کے سبب بھارت کی کئی ریاستیں ماضی میں بھی اس وباء کا سامنا کر چکی ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق پچھلے 5 سالوں میں نیپا وائرس کی یہ تیسری وباء ہے۔