دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی اقرا بسمہ کی داستان

دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی اقرا بسمہ کی داستان
کیپشن: The story of Iqra Bisma that made Pakistan famous all over the world

ایک نیوز: اقرا بسمہ ایک نوجوان ریڈیو پریزینٹر، سوشل ورکر، اور پبلک اسپیکنگ کوچ/ٹرینر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک متاثر کن اور کامیاب مقرر ہونے کے ساتھ ساتھ کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ 

اقرا بسمہ بدلتے ہوئے ماحول میں کنیکٹیویٹی کے حل فراہم کرنے کے لیے نمایاں کام کررہی ہیں۔ اقرا بسمہ ڈیانا ایوارڈ اور نیشنل یوتھ ایوارڈ کی وصول کنندہ ہیں۔ اپنی مسلسل محنت اور لگن سے اقرا نے بہت چھوٹی عمر میں ہی شہرت کی بلندیاں حاصل کرلیں۔

کووڈ کی وباوا کے دوران اقرا نے منقطع دوستوں، خاندانوں اور رشتہ داروں کو جوڑنے کے لیے "Let's Connect" کے نام سے منصوبے کی بھی شروعات کی۔ اقرا بسمہ اپنی انتھک محنت اور جدید سوچ سےدنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن اور قوم کا سر فخر سے بلند کررہی ہیں۔