حالیہ بھارتی فالس فلیگ آپریشن پر کشمیری عوام کا ردعمل 

Sep 17, 2023 | 11:32 AM

ایک نیوز: مودی سرکار کا پاکستان پر ایل او سی کی خلاف ورزی کے الزامات پر کشمیری عوام  کا ردعمل آگیا۔ 

کشمیری عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "مودی پروپیگنڈا کر رہا ہے پاکستان کے خلاف"۔ "سیاسی مفاد کے لئے مودی نے کشمیریوں پر ہمیشہ ظلم ڈھائے"۔ "اننت ناگ واقعہ بھی مودی کی سوچی سمجھی سازش ہے"۔ "مودی کے دور میں مسلمانوں پر مظالم اور بالخصوص جموں و کشمیر میں جعلی فوجی آپریشنز بی جے پی کے منصوبے کا حصہ ہیں"۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ "اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے جو مودی چھیننا چاہتا ہے"۔ "اپنے سیاسی مفادات اور جھوٹی سیاست کو چمکانے کے لئے مودی نے ہمیشہ جھوٹ کے پہاڑ کھڑے کئے"۔ "ایل او سی پر سخت حفاظتی بارڈر کے ہوتے کسی بھی دہشتگرد کی نقل و حرکت ناممکن ہے"۔ "مودی سرکار دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے"۔

مزیدخبریں