ایک نیوز: لیسکو میں بجلی چوروں کیخلاف گیارویں روز بھی آپریشن کیا گیا جس میں3845کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں 224 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان بجلی چوروں کیخلاف آپریشن گیارویں روز بھی جاری ہے، ترجمان لیسکو کا کہنا ہےکہ تمام سرکلز میں 755کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں،تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر ہے۔
ترجمان لیسکو کا کہناہےکہ پکڑے جانے والے کنکشنز میں انڈسٹریل10، زرعی4، کمرشل72 اور669ڈومیسٹک تھے۔تمام کنکشنز منقطع کر کے ان ڈٹیکشن بل کی مد میں 40 کروڑ 94 لاکھ 52 ہزار روپے چارج کیے گئے۔ لیسکو ریجن میں گیارہ روز کے آپریشن کے دوران کل4451کنکشن چیک کئے گئے۔3845کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں 224 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔