ایک نیوز: شمس آباد مری روڈ پر واقع نجی شاپنگ مال میں کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں بدستور شاپنگ مال میں موجود ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ شاپنگ مال کی بیسمنٹ میں خفیہ لاکرز سے 40 کروڑ برآمد کر لیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شاپنگ مال کی بیسمنٹ سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کنکریٹ کی دیواروں میں قائم مزید خفیہ لاکرز کو کھونے کی کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب شاپنگ مال کے مالک اور عملے کی جانب سے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ عدم تعاون کیا جارہا ہے۔ برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے کوئی دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شاپنگ مال کی بیسمنٹ میں موجود دیگر لاکرز میں 10 ارب روپے تک کی رقم موجود ہوسکتی ہے۔