راولپنڈی: غیرقانونی سوسائٹیز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

Sep 17, 2023 | 10:50 AM

ایک نیوز: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے)کی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور مزید 4 ہاؤسنگ سوسائٹیز کا انفرا اسٹرکچرگرا دیا گیا ہے۔

 ڈی جی آر ڈی اے کے مطابق ٹاسک فورس نے چکری روڈ پرآپریشن کیا اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مین گیٹس، ڈیوائڈرز، بل بورڈز اور بنکرز گرادیے۔

آر ڈی اے حکام کے مطابق غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف عوامی شکایات پر آپریشن کیا جا رہا ہے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان زمینوں پر قبضے میں ملوث ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا اسلحے کے زور پر لوگوں کی زمینوں پر قبضے کرواتا ہے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حکم امتناع پر عدالت سے رجوع کر رہے ہیں۔

ڈی جی آر ڈی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ نہ لگائیں، ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ لگانے سے قبل عوام آر ڈی اے سے معلومات حاصل کریں۔

واضح رہے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے  2 روز قبل بھی 11 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعمیرات گرائی گئی تھیں۔

مزیدخبریں