ایک نیوز:نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق نگران وزیرِ اعظم نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔انوار الحق کاکڑ موسمیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ نگران وزیراعظم 18سے 23ستمبر تک جنرل اسمبلی مباحثے میں شرکت کریں گے،وفاقی کابینہ ارکان کا وفد بھی نگران وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔
نگران وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے،نگران وزیراعظم 22ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ،نگرن وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو نگے۔