ایک نیوز: برازیل کے صوبے بارسیلوز میں شمالی ایمازون کے علاقے میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے کے تباہ ہونے سے اس حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بارسیلوز کے گورنر نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ جہاز کے حادثے میں ہلاکتوں پر دلی افسوس اور دکھ ہے،حادثے کے مقام پر ریسکیو اہلکاروں نے پہنچ کے امدادی سرگرمیاں میں حصہ لیا اور زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا ہے۔
????ATENÇÃO: O avião que caiu em Barcelos, no Amazonas, tinha 14 pessoas. Todos morreram, incluindo o piloto e copiloto.
— CHOQUEI (@choquei) September 16, 2023
O avião tipo taxi aéreo transportava turistas americanos. pic.twitter.com/j95NyI5l7e
عالمی میڈیا کے مطابق حادثے میں جہاز کے عملے کے 2 اراکین بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ طیارے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 14 بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب نجی ائیرو ٹیکسی ائیر لائنز نے اپنے ایک بیان میں جہاز حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم متاثرین کی رازداری کے حقوق کے پیش نظر فی الحال ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کرسکتے ہیں۔
برازیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونیوالے جہاز پر سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں، جہاز پر امریکی شہری بھی سفر کر رہے تھے تاہم حکام کیجانب سے مسافروں کی تعداد یا شناخت کو فی الحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے