ایک نیوز : بھارت کی ریاست اتر پردیش کے نوجوان نے لمبے ترین بالوں کا نیا ریکارڈ بنا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 15سالہ سدکدیپ سنگھ چاہل کے بال کبھی نہیں کٹے اور اس کے بالوں کی لمبائی 4 فٹ 9.5 انچ ہے جس کے بعد اس نے نوجوان کے طور پر سب سے لمبے بال رکھنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سدکدیپ سنگھ چاہل ہفتے میں 2 بار اپنے بالوں کو دھوتا ہے اور ان کا بہت زیادہ خیال رکھتا ہے۔
Indian teen Sidakdeep Singh Chahal has never cut his hair. It's took him 15 years to grow the longest head of hair on a teenager.
— #GWR2024 OUT NOW (@GWR) September 14, 2023
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سدکدیپ سنگھ چاہل عام طور پر اپنے بالوں کو باندھ کر اوپر سے پگڑی پہنتے ہیں جیسا کہ سکھوں کا رواج ہے۔
ان کے خاندان اور ان کے بہت سے دوست سکھ ہیں تاہم ان میں سے کسی کے بھی اتنے لمبے بال نہیں ہیں۔
بھارتی نوجوان نے مستقبل میں اپنے بال مزید بڑھانے کے ارادے کا بھی اظہار کیا ہے۔