یورپی مرکزی بینک کا 10ویں مرتبہ شرح سود میں اضافہ

یورپی مرکزی بینک کا 10ویں مرتبہ شرح سود میں اضافہ
کیپشن: 10th interest rate hike by the European Central Bank

ایک نیوز: یورپی مرکزی بینک نے مسلسل دسویں مرتبہ شرح سود میں اضافہ کر دیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹ اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یورپ میں سود کی شرح 4 فیصد ہوگئی ہے۔

شرح سود میں یہ اضافہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے کیا گیا ہے اور یوں یورپی شرح سود بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یورپی مرکزی بینک کے اس اقدام کے بعد یورو کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔