کراچی سے لاپتہ 13 سالہ بچی بازیاب

ایک نیوز : ڈیفنس سے لاپتہ ہونے والی 13 سال کی بچی کو بازیاب کرا لیا گیا، پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ڈیفنس سے لاپتہ ہونے والی 13 سالہ بچی کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے جب کہ ملوث ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی ڈیفنس فیز 2 میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔ بچی 2 روز پہلے گھر سے کام پر جانے کے لیے نکلی تھی لیکن کام پرنہ پہنچی۔

بچی کی والدہ کی جانب سے 15 پر پولیس کو گمشدگی کی اطلاع دی گئی تھی جس پر مقدمہ درج کرتے ہوئے بچی کی تلاش شروع کی گئی تھی۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بچی کو بازیاب کرا لیا ہے۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ملوث ملزم شایان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔