ایک نیوز :شاپنگ مال میں خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے شخص کوپولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص شاپنگ مال میں خواتین کو نازیبا حرکات کے ذریعے حراساں کرتا ہے، ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران نے فوری طور پر اے ایس پی سٹی عثمان عزیز میر کو اس اوباش جوان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اس اوباش کو شناخت کر کے گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ خواتین کو حراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔