پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ :کرائے بھی بڑھ گئے

Sep 17, 2023 | 01:52 AM

ایک نیوز :حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز  نے کرائیوں میں بھی اضافہ کردیا۔

لاہور سے مختلف شہروں کو جانیوالی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 50 سے 100 روپے تک اضافہ کردیاگیا، نئے کرائے نامے آویزاں کر دیئے گئے۔

نئے کرائے نامے کے مطابق لاہور سے کمالیہ کرایہ 1150 سے بڑھا کر 1250 روپے، چیچہ وطنی کا کرایہ 1200 سے بڑھا کر 1250 روپے، لاہور سے بوریوالا کا کرایہ 1480 سے بڑھا کر1150 جبکہ وہاڑی کا کرایا 1150 سے بڑھا کر 1600 روپے جبکہ لاہور سے بہاولپور کا کرایہ 17 سو سے بڑھا کر 18 سو کر دیا گیا۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ جس حساب سے پیٹرول بڑھا اتنے کرائے نہیں بڑھائے، آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ منظور نہیں، عوام کی سکت نہیں رہی  کرایہ دے سکیں، سواریاں نہیں ہیں۔

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد دیگر ٹرانسپورٹ کی طرح ٹرک اور کنٹینرز کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، کراچی کےلئے فی ٹن کرایہ 4 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار روپے کردیا گیا۔

مزیدخبریں