بھارت میں انتہا پسند ہندؤں کا مسجد پر حملہ ، نمازی شہید ، متعدد زخمی

Sep 17, 2023 | 00:52 AM

ایک نیوز : بھارت ریاست مہاراشٹرا میں انتہا پسند ہندؤں نے مسجد پر حملہ کردیا ، حملے میں ایک نوجوان شہید جبکہ 14 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ 

ذرائع کے مطابق  بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ستارامیں انتہا پسند ہندؤں کے جتھے نے عشاء کی نماز کے دوران مسجد پر دھاوا بول دیا، ملزمان لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں سے مسلح تھے ، جنہوں نے مسجد میں داخل ہوتے ہی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا ، اس دوران  31 سالہ سول انجینئر نورالحسن کے سر پر لوہے کے راڈ برسائے گئے جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا ، حملے میں 14 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ہجوم مسجد سے فرار ہوگیا ، انتہا پسند ہندؤں نے موقع سے فرار ہوتے ہوئے مسلمانوں کی دکانوں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچایا ۔ انتہا پسند ہندوں نے ایک اور مسجد میں بھی توڑ پھوڑ کی جبکہ مسجد کے باہر کھڑی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا ۔ 

مزیدخبریں