ایک نیوز : بیرون ملک سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبر،برطانیہ نے وزٹ ویزے سمیت 45 کیٹیگریز کی فیسیں بڑھادیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کے وزٹ ویزے پر 15 پاؤنڈ فیس بڑھائی گئی ہے جبکہ 2 سال کے وزٹ ویزے پر فیس میں 24 پاؤنڈ اور 5 سال کیلئے ویزا فیس پر 101 اور 10سال کی وزٹ ویزا فیس پر126 پاؤنڈز کا اضافہ کیا گیا ہے۔سیٹلمنٹ ویزا فیس میں 308 پاؤنڈز اور آئی ایل آر فیس میں 481 پاؤنڈز اضافہ کردیا گیا۔
انوویٹر ویزا فیس میں 155 پاؤنڈز، اسٹارٹ اپ ویزا فیس میں 57 پاؤنڈز، گلوبل ٹیلنٹ ویزا فیس 93 پاؤنڈز بڑھائی گئی ہے۔
ٹئیرون میں 93 سے 155پاؤنڈز، ٹئیرون انویسٹر ویزا فیس میں 246 پاؤنڈز اور اسکل ویزا فیس میں 94 پاؤنڈز اضافہ کیاگیا ہے۔
اسکلڈ ورکرز کی 8 کیٹیگریز میں ویزا فیس پر37 سے 141 پاؤنڈز اضافہ ہوا ہے جبکہ سیزنل ورکر ویزا فیس 39 پاونڈز بڑھائی گئی ہے۔
برطانوی شہریت کی فیس میں بھی 250 پاؤنڈ اضافہ کردیا گیا اور ان ویزا فیسوں میں اضافے کا اطلاق 4 اکتوبر سے ہوگا۔