جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 29ویں چیف جسٹس کا حلف آج اٹھائیں گے

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 29ویں چیف جسٹس کا حلف آج اٹھائیں گے
کیپشن: Justice Qazi Faiz Isa will take oath as the 29th Chief Justice today

ایک نیوز:جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 29 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے۔

جسٹس عمر عطا بندیال رات بارہ بجتے ہی چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہوگئے جس کے بعد آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری دن11بجے ایوان صدر میں ہوگی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نو منتخب چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیر اعظم، کابینہ اراکین، سروسز چیفس، ججز اور وکلا سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے۔

 قبل ازیں جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے ملازمین اور افسران سے جذباتی خطاب کیا اور خود کو ڈوبتے سورج کی مانند قرار دیا۔