انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کوچ پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار

Sep 17, 2022 | 23:46 PM

ایک نیوز نیوز: ترجمان انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ ٹیم کے نائب کوچ رچرڈ ڈاؤسن پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ ڈاؤسن پریکٹس سیشن کے دوران ٹیم کو فیلڈنگ پریکٹس کروا رہے تھے جب انہیں ہپ انجری ہوئی۔ 

بتایا گیا ہے کہ انجری کے بعد ڈاؤسن کو گراؤنڈ سے لے جایا گیا جبکہ ترجمان کے مطابق رچرڈ ڈاؤسن کی انجری کا مکمل معائنہ کل کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں