ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ پہنچ گئے۔ شہباز شریف ملکہ کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ لوٹن ایئرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان ہائی کمیشن اور ان کے سٹاف نے ریسیو کیا۔
ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات پیر کو ویسٹ منسٹر میں ادا کی جائیں گی۔ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف اتوار کو نواز شریف سے تفصیلی ملاقات بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ شہباز شریف کی اتوار کو مزید ملاقاتیں بھی طے ہیں۔ وہ ایک مصروف دن گزاریں گے۔