ایک نیوز نیوز: ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد سے چارسدہ سرکاری ہیلی کاپٹر پہنچے۔ وزیراعلیٰ محمود خان بھی ان کے ساتھ تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ محمود خان پارٹی میٹنگ میں شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر میں اسلام آباد گئے تھے جہاں سے وہ عمران خان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں چارسدہ گئے۔
تاہم جلسہ ختم ہونے پر عمران خان اپنی گاڑی پر بنی گالا روانہ ہوگئے جبکہ محمود خان چارسدہ سے پشاور چلے گئے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے کسے ہیلی کاپٹرمیں بٹھاتے ہیں؟ نئے قانون کے تحت وزرا، سیکرٹریزبھی سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں جلسوں، سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کا سخت نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوامیں جلسوں میں سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹرکابےدریغ استعمال کیاجارہاہے، اس حوالے سے اہم اجلاس 19 ستمبر 2 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوگا۔