قازقستان کے دارالحکومت کا نام 3 سال میں دوبارہ بدل دیا گیا

Sep 17, 2022 | 22:15 PM

ایک نیوز نیوز: قازقستان کے دارالحکومت نورسلطان کا نام 3 سال بعد پھر تبدیل کردیا گیا۔

وسطی ایشیائی ملک قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدارتی مدت میں اضافے اور دارالحکومت کا نام بدلنے کے بل پر دستخط کردیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نئے قانون کے تحت صدر کی مدت 5 سال کی بجائے 7 سال ہوگی اور وہ صرف دوسری دفعہ صدر کے عہدے کے لئے انتخاب نہیں لڑ سکے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد قازقستان کے دارالحکومت نور سلطان کا نام بھی تبدیل کر کے پرانا اور تاریخی نام واپس رکھ دیا گیا ہے۔

قازق صدر قاسم جومارت نے مارچ 2019 میں سابق صدر نور سلطان نظر بایف کے اعزاز میں دارالحکومت کا نام آستانہ سے نور سلطان کیا تھا۔ نام کی تبدیلی پر اسی وقت سے عمل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں