مفتاح اسماعیل نے چاول کی ایکسپورٹ میں کمی کا عندیہ دیدیا

مفتاح اسماعیل نے چاول کی ایکسپورٹ میں کمی کا عندیہ دیدیا
کیپشن: Miftah Ismail indicated the decline in rice export(file photo)

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیلاب کی تباہی کی وجہ سے سندھ میں چاول اور دیگر فصلیں خراب ہوگئی ہیں، اس لیے شاید چاول کی ایکسپورٹ گزشتہ سال سے کم ہو۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب اور فصلیں خراب ہونے سے درآمد بڑھ گئی ہے۔ سیلاب متاثرین پر زیادہ خرچ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) سے پاکستان کو رواں ماہ ہی ڈیڑھ بلین ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ قطر، پاکستان میں ایل این جی پلانٹس اور سولر کے شعبوں سمیت اسٹاک ایکسچینج میں تین بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر جو 213 سے اوپر گیا ہے اس میں کچھ سیاسی وجوہات بھی ہیں، ڈالر نیچے آئے گا اور آجائے تو اچھا ہے ہم مداخلت نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بجلی اکتوبر تک سستی ہوجائے گی، بجلی کے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) ختم کیا گیا ہے، ایف پی اے اگست میں اور نہ ہی ستمبر میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ایف پی اے نہیں لیا جا رہا لیکن آگے لیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔