ایک نیوز نیوز: وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے پیرا سیٹامول گولیوں، سسپنشن اور سیرپ پر مارجن کی حد مقرر کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمپیناں ریٹیلر کو پیراسیٹامول پر 15 فیصد تک مارجن دے سکیں گی، 15 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دینے پر اعتراضات 3 دن میں جمع کراسکتے ہیں۔
دوسری جانب ادویات ساز کمپنیوں نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے نوٹیفکیشن پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن منصور دلاور نے کہا کہ حکومت کو پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانی چاہیے تھی لیکن حکومت نے مارجن کم کردیا، پہلے کمپیناں کم ازکم 15 فیصد ڈسکاؤنٹ مارجن دینے کی پابند تھیں اورکمپیناں ریٹیلرز کو 30 فیصد تک بھی مارجن دیتی تھی۔