سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ

Sep 17, 2022 | 21:10 PM

ایک نیوز نیوز: صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت 1 لاکھ 56 ہزار 200 روپے کردی گئی ہے۔ بیان کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1028 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 33 ہزار 916 روپے ہوگئی ہے۔ 

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی اونس نئی قیمت 1675 ڈالر ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں