آرمی چیف کی تعیناتی نواز شریف کے مشورے سے ہوگی، خرم دستگیر

آرمی چیف کی تعیناتی نواز شریف کے مشورے سے ہوگی، خرم دستگیر
کیپشن: The Army Chief will be appointed with the advice of Nawaz Sharif, Khurram Dastgir(file photo)

ایک نیوز نیوز: اہم لیگی رہنما اور وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے گوجرانوالا میں پریس کانفرنس کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے نظام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، جن لوگوں کے گھر سولر لگے ہیں ان کیلئے کوئی تبدیلی نہیں، اکتوبر سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی آجائے گی۔

ان سے جب آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ فیصلہ لندن میں نواز شریف کی مشاورت سے ہوگا۔

انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ جتنی مرضی ملاقاتیں کرلیں، آخر کار حتمی فیصلہ تو شہباز شریف نے کرنا ہے۔ 

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان اگر عوام کے خیر خواہ ہیں تو ان کو خیر پور ناتھن شاہ جانا چاہیے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز کے اختلاف کا سوال ہوا تو خرم دستگیر نے جواب دیاکہ مریم نوازپارٹی کی نائب صدرہیں اور پارٹی میں اختلاف رائے ضرور ہوتا ہے۔