ایک نیوز نیوز: اسرائیل کے شام کے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور دارالحکومت کے جنوب میں کئی مقامات پر فضائی حملے میں 5 شامی فوجی ہلاک اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
غیر ملکی خبر رساں کے مطابق اسرائیلی فوج کے دمشق ائیر پورٹ پر کیے جانے والے فضائی حملے میں شام کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب شام کی وزارت دفاع نے کہا کہ شامی فضائی دفاع نے اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے کو ناصرف روکا بلکہ کارروائی کرتے ہوئے زیادہ ترمیزائلوں کو مار گرانے میں کامیاب بھی ہو ئے۔
شام کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ایئرپورٹ کے رن وے اور سروسز کو شدید نقصان پہنچا۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے میں شام کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، ایسے حملے بین الاقوامی قوانین کے مطابق جارحیت اور جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔
حملے کی وجہ سے ائیرپورٹ پر پروازوں کے آپریشن متاثر ہونے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی۔