اینٹی بائیوٹکس کا بےدریغ استعمال، ڈبلیو ایچ او نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Sep 17, 2022 | 19:26 PM

ایک نیوز نیوز: عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے نمائندے کے مطابق پاکستان میں اینٹی بائیوٹکس کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے جراثیموں میں ان ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ جیسی مہلک بیماری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یہی حال رہا تو زیادہ تر اینٹی بائیوٹکس بیماریوں کے خلاف بے اثر ہو جائیں گی۔

نمائندہ ڈبلیو ایچ او نے مزید کہا کہ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ادویات استعمال نہ کریں، ادویات کے غلط استعمال، تشخیص کی غلطیوں، معالجین کی کوتاہیوں سے سالانہ لاکھوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

مزیدخبریں