ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود آج کور کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شہباز گل کی اجلاس میں غیر حاضری کو غیر معمولی طور پر محسوس کیا ِ
تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز گل لاہور میں ہونے کی وجہ سے آج کور کمیٹی کے اجلاس میں نہیں آسکے۔
اس سے قبل تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک کے اندر شخصی آزادیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کور کمیٹی نے شہباز گل کی ضمانت سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
کور کمیٹی نے متاثرین سیلاب کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی غرض سے کی جانے والی ٹیلی تھون کے موقع پر میڈیا کی بندش کی مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے مطابق تمام تر پابندیوں کے باوجود ٹیلی تھون میں دس ارب روپے سے زائد کا جمع ہونا چیئرمین عمران خان پر ملک کے اندر اور بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد کا اظہار ہے۔
کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ سے متعلق صلاح مشورہ بھی کیا گیا۔