نیپال میں لینڈسلائیڈنگ سے 17 افراد ہلاک ہو گئے

Sep 17, 2022 | 19:10 PM

ایک نیوز نیوز: نیپال میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور17  افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد لاپتہ بھی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو ورکرز تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے مغربی حصے میں دارالحکومت کھٹمنڈو سے 450 کلومیٹر دور آکھم ڈسٹرکٹ میں شدید بارشیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں وہاں پہنچیں اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ اس سال بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث اب تک 48 افراد ہلاک اور 12 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں