ایک نیوز نیوز: سکویڈ گیم کے ڈائریکٹر ہوانگ ڈانگ ہیوک سے جب پوچھا گیا کہ کیا لیونارڈو ڈی کیپریو ویب سیریز کا حصہ ہوں گے تو انہوں نے کہا وہ سیزن 2 کا حصہ نہیں ہوں گے، لیکن انہیں سیزن 3 میں کام کرنے کےلئے کہا جا سکتا ہے۔
ہوانگ نے میڈیا کانفرنس کو بتایا کہ سیزن 2 میں کوئی مشہور ہالی ووڈ اداکار نہیں ہوگا۔ لیونارڈو کیپریو نے کہا تھا کہ وہ سکویڈ گیم کا بڑا فین ہے، اس لئے اگر وقت اور مواقع نے اجازت دی تو انہیں ویب سیریز کا حصہ بننے کےلئے کہا جا سکتا ہے۔
ایمی ایوارڈ جیتنے والے ہدایت کار نے بتایا کہ سیزن 2 کے لیے 2023 میں شوٹنگ کا آغاز ہوگا ، جبکہ سیزن 2 کو 2024 میں ریلیز کیا جائے گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلے سیزن میں پروڈکشن کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوشش کی جا رہی ہیں جبکہ نئی آنے والی سیریز کے بجٹ کو بھی بڑھایا جائے گا ۔
سکویڈ گیم کو نیٹ فلکس پلیٹ فارم پرگذشتہ برس ریلیز کیا گیا تھا۔ سکویڈ گیم کی کامیابی یہ تھی کہ یہ کورین ڈرامہ نیٹ فلکس میں ٹاپ ٹین پوزیشن میں برقرار رہا ۔ دنیا کے 94 ممالک میں اس سیزیز کی اسٹریمنگ کے 28 دن بعد اس سیریز کو ایک ارب پینسٹھ کروڑ گھنٹے دیکھا گیا، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔