میگھن مرکل اور پرنس ہیری کوبکنگھم پیلس میں ملکہ کی آخری رسومات کے استقبالیہ میں مدعو نہیں کیا گیا؟

Sep 17, 2022 | 15:57 PM

ایک نیوز نیوز: ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس پرنس ہیری اورمیگھن مرکل کو مبینہ طور پر ملکہ الزبتھ دوم کے آخری رسومات سے قبل بکنگھم پیلس میں اتوار کو ہونے والے ریاست کے استقبالیہ میں مدعو نہیں کیا گیا۔
ایک نئی رپورٹ کے مطابق اس موقع کےلئے دیئے جانے والے دعوت نامے خلط ملط ہوگئے ہیں، اور جوڑا بہت پریشان ہے۔
پرنس ہیری ملکہ کا پوتا اور شاہ چارلس سوم کا چھوٹا بیٹا ہے۔ سابقہ ایکٹرس میگھن کی 2018 میں پرنس ہیری سے شادی ہوئی تھی۔ دونوں نے برطانوی رائل فیملی کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں۔ 2020 میں انہوں نے رائل پوزیشنز چھوڑ دی تھیں اور کیلیفورنیا میں منتقل ہو گئے تھے۔

  دوسری جانب شاہ چارلس سوم کی مداخلت پر شہزاہ ہیری کو جنہیں سرکاری شاہی وردی پہننے سے روک دیا گیا تھا کو دادی ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں  وردی پہننے کی اجازت مل گئی ہے۔ 
 رپورٹ کے مطابق  باخبر ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ شہزادہ ہیری آج ہفتے کو ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے وقت اپنی فوجی وردی پہنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیوک آف سسیکس نے اپنے ملک کی خدمت کی ہے اور وہ مسلح افواج کا ایک انتہائی قابل احترام رکن ہیں ۔ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہفتے کی شام اپنی دادی کے تابوت کے پاس 15 منٹ کے وقفے کے لیے کھڑے ہوں گے۔
ان کے دوسرے پوتے بشمول شہزادیاں بیٹریس، یوجینی، زارا، پیٹر فلپس، لیڈی لوئیس اور جیمز، ویسکاؤنٹ سیورن، بھی ویسٹ منسٹر ہال میں ایک تقریب میں شرکت کریں گی۔
اڑتیس سالہ ڈیوک آف سسیکس سے اس وقت فوجی اعزازات چھین لیے گئے تھے جب 2020 میں انہوں نے شاہی زندگی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے ساتھ کیلیفورنیا چلے گئے تھے۔

مزیدخبریں